Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 لنکڈ ان صارفین کا ڈیٹا برائے فروخت! ہیکرز نے 50 کروڑ صارفین کو مشکل میں ڈال دیا
نیویارک : فیس بک کے بعد مایئکرو سافٹ کی زیرملکیت لنکڈ ان کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا فروخت کےلیے پیش کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فروخت کےلیے پیش کیے گئے ڈیٹا میں لنکڈ اِن آئی ڈی، پورا نام، ای میل، فون نمبر، جنس، لنکڈ اِن پروفائل کے لنک، دیگر سوشل میڈیا پروفائل کے لنک، پیشہ ور عہدہ اور ان کے کام سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشہور ہیکرز فورم نے لیکن ہونے والے ڈیٹا کو مبینہ طور پر آن لائن فروخت کےلیے پیش کیا ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’لیک ہوئی 4 فائلوں میں لنکڈ اِن صارفین کے بارے میں ان کا پورا نام، ای میل پتہ، فون نمبر، کام کی جگہ کی جانکاری اور کئی ساری ایسی جانکاریاں اسکریپ کی گئی ہیں۔
دوسری جانب لنکڈ ان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو ڈیٹا فروخٹ کےلیے پیش کیا گیا ہے کہ وہ لیک ڈیٹا نہیں تھا، جس کا انکشاف تحقیقات سے ہوا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’ہم جتنا تجزیہ کر پائے ہیں اس کے مطابق لنکڈ اِن کے کسی بھی نجی رکن کے اکاؤنٹ کا ڈاٹا اس میں شامل نہیں تھا، جو ہم تجزیہ کرنے میں اہل تھے۔