0


قومی کرکٹر محمد حفیظ اپنا بیٹ فخر زمان کو دے کر مشکل میں پڑ گئے۔

محمد حفیط کا کہنا ہے کہ فخرزمان کو بیٹ دیا انہوں نے دو سنچریاں بنائیں اب ٹیم کا ہر کھلاڑی ‏مجھ سے بیٹ مانگ رہا ہے، لگتا ہے بیٹ کی فیکٹری لگانا پڑے گی۔

اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جس بیٹ کے ساتھ دو سنچریاں بنائی تھیں ‏وہ بیٹ انہیں محمد حفیظ نے تحفے میں دیا تھا۔

اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے دوسرے میچ میں 193 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ فیصلہ ‏کن معرے میں 101 رنز بنائے تھے، فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔

فخر زمان نے دلچسپ انکشاف کیا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف لگاتار دو سنچریاں جس بیٹ سے ‏بنائیں وہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here