کراچی، حلقہ این اے 249 میں‌ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

0


کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حلقہ این اے 249 ضمنی انتخاب کے لیے ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب برائے حلقہ این اے 249 کی انتخابی فہرستوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے249 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 935 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے۔

ای سی پی کے مطابق حلقہ این اے 249 میں امیدوار کے چناؤ کے لیے پولنگ کی تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی84 خوشاب کے ووٹرز کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں ہیں، جن میں مرد رائےدہندگان کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 104 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ37 ہزار 583 ہے، حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی84خوشاب میں پولنگ کی تاریخ5مئی مقررکی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری ووٹ کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here