کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

0


کراچی کے تاجروں نے منگل کو شہر میں ریلی نکالنے اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان ‏کر دیا۔

کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد، فٹ وئیرایسوسی ایشن، لیاقت آباد تاجرالائنس، انجمن تاجران ‏سندھ، سریناموبائل مارکیٹ تاجران سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ پریس ‏کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو ہمیں مختلف اداروں کی جانب سےتنگ کیا گیا مجبور ‏ہوکر اعلان کررہےہیں،منگل کووزیراعلیٰ ہاؤس پردھرنادیں گے، احتجاج کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس ‏کا گھیراؤ کیاجائے گا۔

تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے اہلخانہ کےہمراہ وزریراعلیٰ ہاؤس پردھرنا دیں گے، منگل کی ‏دوپہر12بجےپرامن ریلی نکالی جائےگی لیاقت آبادسےریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں ‏گے۔

واضح رہے کہ شہر قائد کی تاجر برادری نے ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کرتے ‏ہوئے نئی شرط عائد کردی ہے۔
آل کراچی تاجر الائنس کے تاجر رہنماؤں نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے ‏کو بقیہ پانچ دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے سے مشروط کردیا۔

آل کراچی تاجر الائنس کے تاجروں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ‏مطالبہ کیا کہ اگر دکانیں رات آٹھ بجے بند کروانی ہیں تو پھر ہفتے میں ایک تعطیل ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here