بھارت اور چینی فوجیوں کی پھر شدیدجھڑپ سرحد پر ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات آگئیں

0


نئی دہلی ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں خونریز تصادم کے چھ ماہ بعد بھارتی اور چینی فوجیوں کی متنازع سرحد پر ایک مرتبہ پھر کشیدگی دیکھی جارہی ہے اور شنالی سکم کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقین کےمتعدد فوجی زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا یہ واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں گزشتہ ہفتے پیش آیا ، بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے، شمالی سکم کے علاقے ناکو لا میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔انہوں

نے دعویٰ کیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے اعلی حکام اعلی سطحی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور چین اپنے تقریباً 3500 کلومیٹر طویل سرحد پر اتفاق نہیں کرسکے ہیں اور اس کے لیے 1962 میں دونوں کے درمیان جنگ بھی ہوئی تھی تاہم نصف صدی کے دوران گزشتہ موسم گرما میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی عروج پر پہنچ گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here