بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کے منتظر افراد کیلئے اہم اقدام

0


کوئٹہ: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بلوچستان میں واک ان ویکسی نیشن کے لیے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرایع کے مطابق بلوچستان میں واک ان ویکسی نیشن کے لیے قواعد میں تبدیلی کی منظوری دی گئی جس کے تحت واک ان ویکسی نیشن کے لیے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ ہوا ہے، فیصلہ بلوچستان میں ویکسی نیشن شرح بڑھانے اور مفاد عامہ کے لیے کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا کہ بلوچستان میں60سال سے زائد عمر افراد واک ان ویکسی نیشن کرا سکیں گے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں واک ان ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد65 سال ہی رہے گی۔

ویکسین سے متعلق ذرایع نے یہ بھی کہا کہ رجسٹرڈ شہری سینٹر جاکر بغیر کوڈ کے موقع پر ویکسی نیشن کرا سکیں گے، سینٹر کا عملہ واک ان ویکسی نیشن کے اہل افراد کو موقع پر کوڈ دے گا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں30ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here