کیا آپ کو بھی نیند میں پیاس لگتی ہے؟ وجوہات اور حل جانیے

0


نیند کی کمی ویسے ہی دن بھر ذہنی دباؤ اور پریشانی کا باعث بنتی ہے لیکن آدھی رات کو پانی کی پیاس لگنے سے آنکھ کھل جائے تو نیند آنے میں کافی وقت گزر جاتا ہے اور گہری نیند میں جانے کےلیے کافی وقت بھی درکار ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سوتے ہوئے پیاس لگنے کی وجہ دن میں پانی کی مطلوبہ مقدار کا جسم تک پہنچنے یا نہ پہنچنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ چائے، کافی یا دیگر مشروبات کو بھی پانی میں شمار کرتے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہے، دن بھر جیتنے بھی مشروبات پیئے جائیں لیکن 8 گلاس پانی پینا بے حد ضروری ہے کیوں کہ سوڈا، کولا ڈرنکس اور کیفین پر مشتمل مشروبات جسم سے پانی کا زیادہ اخراج کرتے ہیں جو انسان کو ڈی ہائیڈریٹ کرتا ہے۔

لہذا دن میں 8 گلاس پانی پینا لازمی ہے اور اگر پھر بھی رات کو پیاس سے آنکھ کھل جائے تو دن میں 10 سے 12 گلاس پانی پیئں۔

رات گئے پیاس کے سبب اُٹھنے سے نجات حاصل کرنے کے لیے کیا کیا جائے؟

ماہرین کہتے ہیں ایسی صورتحال میں نمکین اور مصالحے دار اشیا تناول کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے کیوں کہ مصالحے والی غذاؤں کے استعمال سے سینے کا جلنا، تیزابیت کا ہونا اور پیاس کا لگنا عام بات ہے، اسی لی نمک اور مصالحے والی غذاؤں کا استعمال کم کریں اور پانی زیادہ پیئں۔

ماہرین کے مطابق رات گئے سینے کی جلن ذیابطیس کی علامتوں میں سے بھی ایک علامت ہے، اگر اکثر اوقات سینے کی جلن محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور نیند میں پیاس سے نجات کےلیے دن میں 8 سے 10 گلاس پانی کا استعمال کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here