حکومت کا بڑا فیصلہ : نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی

0


پشاور : کے پی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ایک بڑے منصوبے کا آغازکیا ہے جس کے تحت انہیں لاکھوں روپے کے قرضے بلاسود فراہم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے نوجوانوں کیلئے3ارب80کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضم اضلاع کیلئے ایک ارب80کروڑ اور دیگراضلاع کیلئے2ارب روپے مختص ہوں گے، محکمہ سیاحت و امور نوجوانان بینک آف خیبر کے ذریعے مذکورہ اسکیم شروع کرے گا۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اس اسکیم کی نگرانی کرے گا، خواتین، خواجہ سرا، معذور افراد اور اقلیتی برادری کیلئے25فیصد کوٹہ مقرر ہوگا۔

کے پی حکام کے مطابق نوجوانوں کو 5لاکھ،10 لاکھ اور20لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا، صوبائی حکومت کے اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں3500کاروبار اور تقریباً10500خاندان مستفید ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here