نیویارک : امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپوفس نامی سیارچے کے زمین سے نہ ٹکرانے کی نوید سنا دی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے کچھ برس قبل اپوفس کو زمین کےلیے سب سے خطرناک قرار دیا گیا تھا لیکن حالیہ تجزیاتی رپورٹ میں ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ 100 برس تک زمین اپوفس سے محفوظ رہے گی۔
خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو دریافت کیا تھا بعدازاں اسے زمین کےلیے سب سے خطرناک قرار دیا گیا جس کے زمین سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
ناسا نے امکان ظاہر کیا تھا کہ اپوفس سنہ 2029 میں زمین سے ٹکرائے گا، پھر کہا کہ 2069 اور پھر 2068 میں ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا تاہم اب یہ خطرہ اگلے 100 برس کےلیے ٹل گیا ہے، جس کی تصدیق ناسا کی جانب سے کی جاچکی ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ جس کا نام اپوفس ہے کا حجم برطانیہ کے تین بڑے فٹبال گراؤنڈ کے برابر ہے۔