فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کی ویکسی نیشن کی جائے، پیمرا کا خط

0


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے فرنٹ لائن میڈیا کو ورکرز کو مفت کورونا ‏ویکسین لگانے کے لیے معاون خصوصی صحت کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ‏فیصل سلطان کو میڈیا ورکرز کی ویکسی نیشن کے لیے خط لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں اور فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کی ویکسی نیشن کی جائے، روزانہ ‏کی بنیادپر میڈیا ورکرز وبا سے متاثر ہورہےہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو این سی اوسی کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، ترجیحی ‏بنیادوں پر فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کو مفت کورونا ویکسین لگائی جائے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ملک بھر میں کورونا ویکسین مفت لگائی گئی تاہم ‏کورونا رپورٹنگ کرنے والے فرنٹ لائن میڈیا ورکرز تاحال ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔

اس سلسلے میں پہلے ہی صحافی تنظیمیں مرکزی و صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر ویکسی ‏نیشن کا مطالبہ کر چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here