سندھ اسمبلی؛ ارکان کی خریدو فروخت کی تحقیقات کا مطالبہ

0


جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید نے سینیٹ الیکشن میں ارکان کی ‏خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر تحریک استحاق پیش کر دی۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ ارکان کی خریدوفروخت کرکےایوان کاتقدس مجروح کیاگیا، ‏سینیٹ الیکشن میں سندھ میں ہارس ٹریڈنگ پرکمیٹی بنائی جائے اور ایوان کی خصوصی کمیٹی بنا ‏کر ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی جائے۔

سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی اقدار پامال ہونے نہیں دونے دیں گے ‏ہارس ٹریڈنگ نے عوامی مینڈیٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے ہرسطح کے انتخابات سے قبل ملک میں یہ ‏ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔

سید عبدالرشید نے کہا کہ شواہد ہیں بے ضمیروں اور ضمیر کے سوداگروں کو عوام کے سامنے ‏لائیں گے تمام بڑی سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں بیٹھے ضمیر فروشوں سے واقف ہیں، 2 سے 7 ‏کروڑ تک 1 ووٹ کی قیمت لگائی گئی اسپیکر کی ذمداری ہے قوانین کے مطابق کاروائی کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here