Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کراچی: منگھوپیر پولیس کی کارروائی، اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گزشتہ رات پولیس کو 22 سے 25 سالہ لڑکی سڑک پر پڑی ملی تھی۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او منگھوپیر نے لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، لڑکی نے ہوش میں آکر بتایا کہ 4 سے 5 لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی نشاندہی پر نور الدین گوٹھ کے ایک گودام پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے ڈی این اے لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔