کراچی پولیس اور جیب کتروں کا گٹھ جوڑ منظر عام پر، اہم انکشافات

0


کراچی: شہر قائد میں پولیس کی زیر سرپرستی جیب کتروں کا نیٹ ورک چلنےکا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی شہر میں پولیس کی ناقص کارکردگی کا شور دارالحکومت میں بھی سنائی دیتا ہے، جہاں ناقص تفتیش اور ملزمان سے ملی بھگت کی خبریں منظرعام پر رہتی ہیں، اب کراچی پولیس کی ایک اور شرمناک کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سچل پولیس کے ہاتھوں گرفتار جیب کتروں نےاہم حقائق سے پردہ اٹھادیا ہے، جیب کتروں نے پولیس افسر،اہلکاروں کو ہفتہ دینےکا انکشاف کیاتھا۔

اس انکشاف کے بعد پولیس حکام نے کارروائی کی اور جیب کتروں کی سرپرستی کے الزام میں ایک پولیس افسر سمیت دو اہلکاروں کو حراست میں لیا، گرفتار سب انسپکٹر،ہیڈکانسٹیبل،کانسٹیبل ضلع شرقی کےتھانوں میں تعینات تھے۔

زیرحراست پولیس افسرواہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here