Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ’’سینیٹ میں شکست کے بعد رونا دھونا شروع ہوگیا‘‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں شکست کے بعد رونا دھونا شروع ہوگیا، اپوزیشن کو شکست ہو تو ملک مخالف بیانات دینا شروع کردیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، عمران خان نے عملی طور پر کہا تھا آئیں اوپن ووٹنگ کے لیے ترمیم کرتے ہیں، میں نے کل ہی کہا تھا پی ڈی ایم کے رونے دھونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شکست ہو تو پاکستان کے خلاف بیانات دینا شروع کردیتے ہیں، ذاتی مفاد کے لیے ملک کے خلاف کل بیان دیا گیا، یہ الیکشن ہارتے ہیں تو پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ اتنے بہادر ہیں تو وہ جو باہر دوائیں لینے گیا اسے کہیں پاکستان آئے، عمران خان کی حکومت بنی تو این آر او لیگ کانپنے لگی اور انہوں نے این آر او مانگ لیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فٹیف قانون سازی ہوتی ہے تو تحریری طور پر این آر او مانگ لیتے ہیں، سڑکوں پر نکل کر انہوں نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، اپوزیشن نے کراچی میں اردو بولنے والوں کی دل آزاری کی ہے، لوگ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں اس کے دفاع کے لیے نہیں نکلتے۔
انہوں نے کہا کہ قوم پی ڈی ایم رہنماؤں کی کرپشن نہیں بھول سکتی، اپوزیشن کی چارٹر آف ڈیمو کریسی نہیں چارٹر آف ڈکیتی ہے، ان کا نعرہ ہے کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، اس سے بڑی بے شرمی کیا ہوگی، پی ڈی ایم بنی این آر او کے لیے تھی، قوم نے انہیں مسترد کردیا۔