انوکھی بارات: ہیلی کاپٹر سے نوٹوں کی بارش، باراتی منظر دیکھ کر حیران

0


منڈی بہاؤالدین: شادی بیاہ کے موقع پر پیسے لٹانے کا طریقہ بھی جدت اختیار کرگیا ہے۔

شادی بیاہ کے موقع پر عام طور پر لوگ بینڈ باجے کے دھنوں پر پیسے لٹاتے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں، تاہم اب اس میں جدت آگئی ہے، اب پیسے لٹانے کے لئے ایک جانب تو بڑی اور قیمتی گاڑیوں کا سہارا لیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ کرائے پر نجی جہاز لیکر اس کے زریعے پیسے لٹائے جاتے ہیں۔

رواں سال 24 جنوری کو پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ایسی ہی ایک شادی ہوئی تھی جس میں صنعتکار باپ نے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ڈالرز لٹائے تھے۔

اب ایسی ہی شادی کی تقریب منڈی بہاؤ الدین کے علاقے پھالیہ روڈ پر منعقد ہوئی جہاں ہیلی کاپٹر سے نوٹوں کی بارش کی گئی، بھائی کی شادی کی خوشی میں بیرون ملک سے آئے بھائیوں نے دل کھول کر پیسے اڑائے۔

ہیلی کاپڑ سےکافی دیر تک پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے جاتے رہے جس سے فضا میں نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔

مقامی افراد کے ساتھ باراتی بھی یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے بھی خوب پیسے لوٹے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here