اے ایس ایف پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

0


کراچی: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) پہلی بار 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ کی اہم سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورس بھی اب یوم پاکستان پریڈ میں پیشہ ورانہ جوہر دکھائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل طفر اللہ بھی پریڈ میں شریک ہوں گے، جب کہ اے ایس ایف کے 200 سے زائد جوان و افسران پریڈ کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ہے، پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام دیا گیا ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یوم پاکستان، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی، اور 7 برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

یوم پاکستان منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here