Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 یوم پاکستان: آئی ایس پی آر کا نیا پرومو جاری
راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا ہے،پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنےکیلئےدی جانےوالی قربانیوں کاپیغام ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک اور نیا پرومو جاری کیا ہے، پرومو میں یوم پاکستان کےحوالے سے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنےکیلئےدی جانےوالی قربانیوں کاپیغام ہے اور پاکستانی قوم کےعزم اور حوصلےکو بیان کیاگیاہے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحدہوکرپاکستانیوں نے ہرچیلنج کا مقابلہ کیاہے۔
خیال رہے “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔
یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔