پی ٹی آئی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

0


اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف 102 نشستوں کے ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ایوان بالا کی 18 نشستیں جیت لیں، جس کے بعد سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز کی تعداد 25 ہوگئی، اور یوں وہ سب سے بڑی جماعت کے طور پر سر فہرست آ گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ایوان بالا کی 8 نشستیں جیتی ہیں جس کے بعد پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 21 ہوگئی، پاکستان مسلم لیگ ن نے ایوان بالا کی5 نشستیں جیتیں، جس سے ن لیگ کے سینیٹرز کی تعداد 18 ہوگئی۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے ایوان بالا کی 6 نشستیں جیت لی ہیں، جس سے بی اے پی کے سینیٹرز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ سینیٹ الیکشن میں اپنے سیاسی گڑھ خیبر پختون خوا سے سینیٹ کی 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ کی 5 نشستیں پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں، صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف نے 2 سینیٹ کی نشستیں حاصل کیں، جب کہ اسلام آباد سے ایک نشست پی ٹی آئی کا مقدر بنی۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی کے موجودہ سینیٹرز کی تعداد 7 تھی، اور نئے سینیٹرز کی تعداد 18، ج سے تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ سر فہرست آ گئی ہے۔

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے اتحادیوں نے 11 نشستیں حاصل کیں، جن میں بی اے پی کی 6، ایم کیو ایم کی 2 اور دیگر جماعتوں کی 3 نشستیں شامل ہیں، اس طرح سینیٹ میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی نشستیں 41 ہوگئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here