وزیراعظم آج تاریخی نندنہ قلعے کا دورہ کرینگے

0


اسلام آباد: ملک میں سیاحت کےفروغ اور مقامی آبادی کی ترقی کا ویژن لئے وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں واقعے نندنہ قلعےکادورہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف تاریخی اور ثقافتی ورثےکی بطور سیاحتی مقامات بحالی پر کام جاری ہے، اسی سلسلے کی کڑی میں وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں واقعے نندنہ قلعےکا دورہ کرینگے، نندنہ قلعے تاریخی البیرونی مقام پر ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کیاجائےگا۔

وزیراعظم ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک،سالٹ رینج نیشنل پارک کا بھی افتتاح کرینگے، وزیراعظم کوجنگلی حیات،ماحولیاتی تحفظ کےاقدامات پربریفنگ دی جائےگی، وزیر اعظم دورےکےدوران زیتون کاپودابھی لگائیں گے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، اس سے قبل زلفی بخاری نے سیاحتی مقام نندنہ قلعےکادورہ کیا تھا۔

اپنے بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشہور مسلم سائنسدان البیرونی نے اسی مقام پر دنیا کےقطر کی پیمائش کی تھی، یہ تاریخی مقام علم نجوم اور ریاضی کا گھر ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ مختلف تاریخی اور ثقافتی ورثےکی بطور سیاحتی مقامات بحالی پر کام جاری ہے، اب نندنہ قلعےپر سیاحتی اورثقافتی سرگرمیوں کاباقاعدہ آغازکیاجارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here