Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 حلیم عادل شیخ کی سیکیورٹی کے لیے فوری رینجرز تعینات کی جائے، پی ٹی آئی رہنما کا وزارت داخلہ سے مطالبہ
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر رمان نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی جان کوحکومت سندھ سےخطرہ ہے ، وزارت داخلہ حلیم عادل شیخ کی سیکیورٹی کے لیے فوری رینجرز تعینات کرے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر رمان نے حلیم عادل شیخ پر تشدد کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ انتقام کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے، اپوزیشن لیڈرکو ڈرانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ جیل میں نجی غنڈوں کے ذریعے حملہ کرایا گیا، سیاسی مخالفین کے لیےجیل نجی ٹارچر سیل بنادیےگئے ہیں، ہم مسلسل اپنے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کوحکومت سندھ سےخطرہ ہے، کسی کارکن کو نقصان ہواتوذمےدارمراد علی شاہ ہوں گے ، این آئی سی وی ڈی میں کرپشن بےنقاب کرتے رہے ہیں ، این آئی سی وی ڈی میں بھی کوئی سازش ہوسکتی ہے۔
انھوں نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا کہ حلیم عادل شیخ کی سیکیورٹی کے لیے فوری رینجرز تعینات کرے۔
یاد رہے پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ جیل منتقل ہونے کے بعد حلیم عادل شیخ کو گینگ وار سمیت دیگر غنڈہ عناصر نے تشدد کا نشانہ بنایا، آرتھو پیڈک سربراہ اے آرجمالی نےحلیم عادل شیخ کا معائنہ کرکے راڈ لگی ہوئی ٹانگ سمیت جسم کے دیگراعضاء پرچوٹوں کی تصدیق کی تھی۔