حلقہ این اے 221 پر ضمنی انتخاب: متعدد پولنگ اسٹیشنز پر کشیدگی

0


تھر پارکر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ یہ نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

آج بروز اتوار 21 فروری کو این اے 221 تھرپارکر ون پر ضمنی انتخاب کا عمل جاری ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے میر علی شاہ جیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے نظام الدین راہمون میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں 318 پولنگ اسٹیشنر قائم کیے گئے ہیں۔ جس میں سے 95 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 13 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ووٹنگ کے دوران سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لیے 4 ہزار پولیس اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔ انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے راستوں پر رینجرز اہل کار کو تعینات کیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 200 پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

این اے 221 تھرپارکر میں 2 لاکھ 81 ہزار 900 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here