Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 نانی کےانتقال پرماورہ حسین کی دل گداز پوسٹ
معروف اداکارہ ماورہ حسین کی نانی انتقال کرگئیں، ماورہ نے اُن کے ساتھ یادگارتصویرشیئرکرتے ہوئےطویل انسٹا پوسٹ میں نانی سے جڑی یادیں تازہ کی ہیں ۔
اداکارہ نے بتایا کہ نانی وہ واحد انسان تھیں جن سے میں پنجابی میں بات کرتی تھی، انہوں نے اپنی تمام نواسیوں، پوتیوں اور پوتوں کو اپنی زبان میں بات کرنا سکھایا۔ وہ ہر دوسرے دن مجھے فون کیا کرتی تھیں اورہم باتیں کرتے تھے۔ میں انہیں ہمیشہ اپنے لیے دُعاکرنے کوکہتی اور وہ ہم یشہ جواب دیتیں کہ میں ایسا کرتی ہوں۔
ماورہ نے اپنے فالوورزکو بتایا کہ” نانی ہمیشہ کال کےاختتام پر مجھے بوسہ دینے کے بعد پوچھاکرتی تھیں کہ کیا میں نے سنا اور میں کہتی تھی ہاں۔ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ لڈو کھیلا کرتی تھیں اورچند سال قبل تک ہمیشہ جیت جایا کرتی تھیں جب تک کہ ہم نے انہیں ہرانا شروع نہیں کیا تھا اور وہ یہ بات پسند نہیں کرتی تھیں ”۔
نانی کی شخصیت کے حوالے سے لکھا ” وہ بہت سادہ، معصوم اور اس دنیا سے انتہائی بےخبرتھیں۔ ایک بات جو ان سالوں میں انتہائی نمایاں تھی وہ تھی ان کا نانا کیلئے پیار، میں پُرامید ہوں کہ اب دونوں ایک ساتھ اورخوش وخرم رہیں گے ”۔
اداکارہ نے مداحوں سے نانی کیلئے دُعا کی درخواست کرتےہوئے کہا کہ میری بڑی امی کے لئے دعا کریں ، میں ہمیشہ ان یادوں کو سوچ کر مسکراتی رہوں جو ہم نے ایک ساتھ شیئرکیں ، میرے خیال میں ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔
ماورہ کے مداحوں نے اپنے تبصروں میں ان کی نانی کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
ڈرامہ سیریل ”ثبات ” میں ماورہ کے ساتھی اداکار امیر گیلانی نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ” انشاء اللہ ان کی لاعلمی اب ان کیلئے نعمت ثابت ہوگی ”۔