پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی فراہم کرنیوالے اسٹیشنز کیخلاف کارروائی کا حکم

0


کراچی: سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی، ایل پی جی فراہم کرنے والے اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ٹریفک، موٹروے پولیس اور متعلقہ افسران کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی، ایل پی جی فراہم کرنے والے اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو سی این جی فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

خط کے متن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول وین کو سی این جی، ایل پی جی دینا غیر قانونی ہے، ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی عائد کی تھی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ ہوں تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں، یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here