Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ‘تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سے کچھ نہیں ہوگا’
لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سےکچھ نہیں ہوگا ، سب دیکھ لیں گے حکومت آئینی مدت کاآخری دن بھی پورا کر ے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لانگ مارچ آسان نہیں ،یہ اپوزیشن کےبس کی بات نہیں ، تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سےکچھ نہیں ہوگا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فروری ،مارچ ،اپریل اورمئی بھی گزر جائے گا ،جون میں بجٹ پیش ہوگا، سب دیکھ لیں گے حکومت آئینی مدت کاآخری دن بھی پورا کر ے گی۔
اپوزیشن کے حوالے سے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہرناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی، اپوزیشن نے استعفے دیے لانگ مارچ کیا نہ ہی اب تحریک عدم لا سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کسی صورت اپنے مؤقف سےپیچھے نہیں ہٹیں گے، اپوزیشن کےپاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نےکےسوااب کوئی آپشن نہیں، ملک دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا حکومت تمام شعبوں کی مضبوطی کے عملی اقدامات کررہی ہے، ملک آگے بڑھانے سےروکنےکی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے۔