“کوہ سلیمان،چولستان میں سیاحت کو فروغ دینگے”

0


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے، شعبہ سیاحت کو ترقی دےکر معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں سیاحت کو فروغ دینگے، سیاحت کے فروغ سےان علاقوں کی قسمت بدلےگی، متعلقہ علاقوں میں انڈر گراؤنڈ اسٹوریج واٹرٹینک بنانےکاجائزہ لینگے،اب کوئی علاقہ ترقی سےمحروم نہیں رہےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی تحریک انصاف کانصب العین ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔

ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو مخصوص شہروں پرخرچ کیا گیا، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کےذمہ دار سابق حکمران ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here