برطانوی شہزادی نے اخبار کیخلاف مقدمہ جیت لیا

0


برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے برطانوی اخبار دی میل اور ویب سائٹ دی میل آن سنڈے کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔

  لندن کی ہائی کورٹ نے برطانوی اخبار دی میل اور ان کی ویب سائٹ دی میل آن سنڈے کے خلاف میگھن مارکل کے دائر کردہ مقدمے کا فیصلہ شہزادی کے حق میں سنادیا۔

لندن ہائی کورٹ کے جج مارک واربی نے فیصلے میں لکھا کہ برطانوی اخبار نے شہزادی کا ان کے والد کے لیے لکھا گیا ذاتی خط حاصل کرکے اور اجازت کے بغیر شائع کیا جو کہ برطانیہ کے اشاعتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

میگھن مارکل نے عدالت سے انصاف کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا تاہم اخبار دی میل کی انتظامیہ نے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔

مقدمہ چونکہ فوجداری کا نہیں تھا اس لیے سول کیس ہونے کی وجہ سے نہ کسی کو مجرم قرار دیا گیا اور نہ ہی سزا سنائی گئی تاہم اس فیصلے سے آئندہ میڈیا ٹرائل ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ دی میل آن سنڈے نے میگھن مارکل کے 2018 میں اپنے والد کو لکھے گئے نجی خط کو شائع کیا تھا جس پر شہزادی نے اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here