رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

0


پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم خان لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

رکن پنجاب اسمبلی سرادر خرم لغاری کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی پارٹی پالیسی سے ناراض ہيں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یوتھ کے نمائندے ہیں لیکن تحریک انصاف میں کہیں بھی نوجوان موجود نہيں۔

میڈیا سے گفتگو میں سردار لغاری نے مزید کہا کہ عمران خان سے سوال ہے کہاں ہے نوجوان خون؟، کہاں ہیں آپ کے ٹائیگرز؟۔ خرم لغاری کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کروں گا۔

اپنے بیان میں سردار خرم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ مزید 5 ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ خرم لغاری پی پی 275 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے اور بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ سردار خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا تھا۔

سردار خرم سہیل لغاری سابق ایم پی اے سردار اللہ وسائے چنونو کے صاحبزادے ہیں، جب کہ ان کے جہانگیر ترین سے بھی قریب تعلقات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here