پشاور کے ضلع چترال میں شہریوں نے خود عدالت لگالی، نوجوان پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
نوجوان کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنانے والی ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ویڈیو میں مقامی لوگ نوجوان کو چھڑانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
ڈی پی او چترال سونیا شمروز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او مزید بتایا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔
آئی جی ثناءاللہ عباسی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے متعلق ہر زاوے سے تفیش کی جارہی ہے اور متعلقہ شحص انصاف ملے گا، اگر تشدد میں کسی نے سہولیت دی ہو تو اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔