سبی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

0


بلوچستان کے شہر سبی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا سبی میں میر چاکر روڈ پر چورنگی کے قریب ہوا۔ حکام کے مطابق حملے سے چند منٹ قبل ہی اسی مقام سے یوم یکجتی کشمیر کی ریلی بھی گزری تھی۔ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد زخمیوں کو قریبی واقع اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے فورا بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دستی بم سے کیا گیا ہے، جس کے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

نوٹ: سبی سے ہمیں یہ خبر نمائندہ طاہر علی نے ارسال کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here