پاکستان میں بجلی کا سنگین بحران، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

0


اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا اور بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا، جس سے لوڈ شیدنگ کا معمول کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے اور ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال سات ہزارمیگا واٹ سے تجاوز کرگیا، جس سے چاروں صوبوں میں لوڈ شیدنگ کا معمول کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

بجلی کی پیداوار22 ہزار میگاواٹ اور طلب 29 ہزارمیگاواٹ سے بڑھ گئی ہے، د یہات اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک جاپہنچا ہے

ذرائع کا کہنا ہے پاور ہاؤسز کو تیل اورگیس کی کمی کا سامنا ہے تاہم اس معاملے پر وزارت توانائی کا موقف بھی سامنےنہیں آرہا بلکہ ویب سائٹ پر ڈیٹا بھی دینا بند کر دیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت شوبازیاں چھوڑے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرے، غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، شدید گرمی اوپر سے آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبارہ زندگی تباہ ہوگیا ہے.

خیال رہے وزیراعظم نےجولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیس اورتیل کے مسائل ہیں ہو سکتا ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ان مشکلات سے ضرور نکل جائیں گے جولائی سے کوئلہ افغانستان سے درآمد کرنا شروع کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here