سیکڑوں یوکرینی شہریوں نے روس میں پناہ لے لی

0


ماسکو : یوکرین شہریوں کا انخلاء جاری ہے، مزید 300 افراد 13 بسوں میں سوار ہوکر روس پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روسی حملے کے بعد سے شہریوں نے پڑوسی ممالک کی جانب سے ہجرت شروع کردی تھی۔

جرت کرنے والے یوکرینی شہری روس کا رخ بھی کررہے ہیں اور اب تک سیکڑوں یوکرینی شہری روس پہنچ چکے ہیں۔

حالیہ ہجرت میں ماریوپول سے تقریباً 300 مہاجرین کے ساتھ تیرہ مزید بسیں روس کے رستوو کے علاقے میں روس کی ساتھ سرحد پر پہنچ گئی ہیں جب کہ تین بسیں پہلے ہی سرحد عبور کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ان یوکرینی لوگوں کو یوکرائنی قوم پرستوں کے مسلح گروہوں نے روک دیا تھا جنہوں نے انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور انہیں محفوظ راہداریوں کا استعمال نہیں کرنے دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here