63 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی، یوسف گیلانی کیخلاف نجی کمپنی کے مالک کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

0


اسلام آباد : نجی کمپنی کے مالک اور ورکرز نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ان پر 63 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا اور کہا یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے نیب اور سپریم کورٹ میں درخواست دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف گیلانی کیخلاف نجی کمپنی کے مالک اور ورکرز نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے ذمے 63 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، ان کو نااہل قرار اور میری رقم واپس دلائی جائے۔

نجی کمپنی مالک سمیر حسین نے کہا اپنے دورحکومت میں یوسف گیلانی نےایل این جی کوٹہ دینےکاوعدہ کیاتھا اور 2010ء میں مجھے ایل این جی کا کوٹہ دیا اور ایل پی جی معاہدےمیں مجھ سے فراڈ کیا جبکہ ایل این جی دی گئی نہ رقم واپس دی گئی۔

سمیر حسین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نااہلی درخواست پرسماعت نہیں کررہا، نیب میں درخواست اورسپریم کورٹ سے بھی رجوع کروں گا جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ یوسف رضاگیلانی ڈیفالٹر ہیں، چیف الیکشن کمشنر یوسف رضا گیلانی کو نااہل قراردے۔

بعد ازاں یوسف رضا گیلانی کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر کرنیوالے سمیر حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا یوسف رضاگیلانی نے2010میں ایل پی جی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، مجھے ڈیڑھ سال تک انصاف مانگنے کے بعد نرگس سیٹھی نے چیک دئیے، نرگس سیٹھی نے جو چیک دئیے وہ بوگس ہوگئے۔

سمیر حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہونے دیاگیا اور نرگس سیٹھی کے کہنے پر ایف آئی آر ہوئی جس سےیوسف گیلانی کا نام نکالا گیا۔

نجی کمپنی مالک نے مزید کہا میں نے الیکشن کمیشن کو بھی درخواست دی ، یوسف رضا گیلانی صادق ہیں اور نہ نہ امین ، ہمیں معلوم ہے کس طرح الیکشن جیت کر آئےہیں، میرےساتھ نہیں تو عوام کےانصاف کس طرح ہوگا، میرا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن یوسف گیلانی کو نااہل قراردے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آدمی کو گرفتارکرانے کیلئےسپریم کورٹ بھی جاؤں گا اور یوسف گیلانی کیخلاف سارے فورمز پر اپنی لڑائی لڑ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here