Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
300 کنال بنی گالہ کاحرام گھر 12لاکھ میں حلال کروایاگیا حافظ حمد اللہ بھی وزیر اعظم عمران خان پر چڑھ دوڑے
Abdul Rehman
اسلام آباد جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہنے کہا کہ عمران خان کو خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے،عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے۔عمران خان کا اوپن بیلٹ پر سینیٹ الیکشن کرنے پر زور لگانے
کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے پیاروں لاڈلوں کو سینیٹ میں کامیاب کرانا ہے، خفیہ بیلٹ کی صورت میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عمران خان کے لاڈلوں کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا پر کرپٹ کاالزام لگاکر اپنی اخلاقی کرپشن کو چھپا ناچاہتے ہیں،کابینہ میں چینی، آٹا، ایل این جی چور اور دوائی چور نہیں بیٹھے کیا ؟ان کاکہنا تھا کہ تین سو کنال بنی گالہ کاحرام گھر 12لاکھ میں حلال کروایاگیا۔ ٭٭٭٭٭