26سال بعد کاٹیج انڈسٹری کیلئے خوشخبری : عدالت کا بڑا حکم آگیا

0


کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کاٹیج انڈسٹری کے مختص4ہزار کے قریب پلاٹس سے قبضہ ختم کرنے کا حکم دے دیا اور کےایم سی، بورڈآف ریونیو، چیف سیکرٹری کو 2 دن میں سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی اوربلدیہ ٹاؤن میں کاٹیج انڈسٹریز کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

کےایم سی نے بتایا کہ کاٹیج انڈسٹریز کے لیے 4ہزار چھوٹے تاجروں کو پلاٹ الاٹ کیےگئے، محکمہ بورڈآف ریونیونےکچھ زمین دیگر لوگوں کوالاٹ بھی کردی، زمین کےکافی حصے پر قبضہ بھی ہوچکا ہے۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے استفسار کیا اس زمین پر کیا بننا تھا؟وکیل کےایم سی نے بتایا زمین اسمال اورکاٹیج انڈسٹریز کے لیے مختص کی گئی تھی۔

جسٹس ظفراحمدراجپوت کا کہنا تھا کہ فیکٹریز بننے سے کراچی صوبے کے لیے ریونیو پیدا ہوگا، سندھ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوگا، کم سے کم وقت میں پروجیکٹ مکمل جائے۔

عدالت نے انڈسٹری کے مختص 4ہزار کے قریب پلاٹس سے قبضہ ختم کرنے حکم دیتے ہوئے کےایم سی، بورڈآف ریونیو،چیف سیکرٹری کو2دن میں سروے مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے محکمہ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کومعاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سروے کے دوران کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو اس سے نمٹا جائے اور انڈسٹریز کے لیے مختص زمین پرقبضہ ہوچکا ہے تو واگزارکرایا جائے۔

عدالت نے کے ایم سی اور دیگراداروں سے 17 دسمبرکو پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here