Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے ڈھائی سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 مزید اموات ہوئیں، ملک میں ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 9 کروڑ ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 912 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 31 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 204 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 ہزار 869 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 148 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 636 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویکسی نیشن کی صورتحال
ملک میں اب تک 9 کروڑ 42 لاکھ 61 ہزار 625 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 75 لاکھ 62 ہزار 239 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔