Todays News

مشکوک ٹرانزیکشن کیس:طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت منظور


سابق صدرآصف علی زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں طبی بنیادوں پرضمانت منظورکرلی ہے۔

بدھ کواسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت پرسماعت کے دوران سابق صدر کےوکیل فاروق ایچ نایئک نے دلائل میں کہا کہ آصف زرداری ہمیشہ تفتیش میں تعاون کرتے رہے۔ڈیڑھ سال کےدوران نیب نےاس کیس میں آصف زرداری کوکبھی نہیں بلایا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیب بتائےابھی کیس کس اسٹیج پرہے۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اس کیس کوانکوائری سےانویسٹی گیشن میں تبدیل کیاجاچکاہے۔عدالت نے آصف زرداری کے وکیل سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں آپ کےمقدمات ٹرانسفرکرنےکی کیادرخواست ہے۔ فاروق نائیک نے بتایا کہ 4ریفرنس کراچی منتقل کرنےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرہے۔زیر تفتیش مقدمات سےاس درخواست کاتعلق نہیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نےنیب پراسیکیوٹر کومخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ ایک شخص کو کتنی بار گرفتار کریں گے۔کیا آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پرآپ کواورکوئی اعتراض ہے۔

اس پرنیب پراسیکیوٹرسردار مظفرنےطبی بنیاد پر ضمانت کی واضح حمایت نہیں کی اورکہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ طبیعت بہتر ہونے پرملزم کی ضمانت منسوخ ہوسکتی ہے۔اس پرجسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ یہ تو آپ نے فاروق نائیک کے حق میں دلیل دے دی۔چئیرمین نیب نےآصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

Exit mobile version