20روپے تک اضافے کی تجویز، پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کیلیے بڑی خبر

0


اسلام آباد : یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، اوگرا نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے 7پیسے اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں دروبدل کے حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی، پٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں20روپے 7پیسے اضافے ، ڈیزل کی قیمت میں 19روپے61پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز دی گئی ہے ، موجودہ لیوی کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں6،6روپے لیٹراضافہ بنے گا۔

ذرائع کے مطابق فی لیٹرپٹرول پرموجودہ عائدلیوی17روپے97پیسے اور فی لیٹرڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روہے 36پیسے ہے، قیمتوں میں ردوبدل کافیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا۔

یاد رہے 15 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی تھی ،

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 10 روپے 79 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 43 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

خیال رہے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر 15 روز میں کیا جاتا ہے، گزشتہ 45 دن سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here