190 تولہ سونے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ، ایسی تفصیل سامنے آگئی کہ آپ انگریزی فلموں کی کہانی بھول جائیں

0


کراچی جنوبی کے علاقے درخشاں میں والدین کا 190 تولے سونا ہڑپ کرنے کے لیے میاں بیوی کا ڈکیتی کا مقدمہ ڈرامہ نکلا۔ساوتھ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان حافظ کے رہائشی اصغر نے 20 مارچ2021 کو گھر کے باہر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مدعی اصغر کے مطابق گھر میں شادی

کی تیاری تھی، بینک لاکر میں رکھے فیملی کے زیورات نکلوائے تھے، خیابان حافظ پر گھر کے باہر پہنچے تو موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔پولیس کے مطابق مدعی کی جانب سے فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات ہوتے دکھائی دے رہی تھی۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 21/234 کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی گئی تو شکوک و شبہات سامنے آئے، واردات کے وقت علاقے کی جیو فینسنگ اور موبائل فون کے ٹیکنیکل ڈیٹا نے بھانڈا پھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل والدین نے اصغر خالق کو اپنے زیورات بینک لاکرز میں رکھنے کے لیے دیے تھے، اصغر نے بیوی سے مل کر بہن بھائیوں کا مشترکہ سونا 2 سال میں مختلف اوقات میں بیچ دیا۔پولیس کے مطابق بھائی کی شادی کے موقع پر بھائیوں نے لاکر سے زیورات نکلوا کر لانے کا تقاضہ شروع کردیا۔ملزم اصغر کافی مقدار میں زیورات بیچ چکا تھا، تو کہاں سے لاتا؟ لہذا اس نے ڈکیتی کی جعلی واردات کا منصوبہ بنایا، ملزم نے اپنی بیوی کے کزن فائق علی کو اس ڈرامے میں ڈاکو کا کردار نبھانے کا کہا۔مقامی یونیورسٹی میں کوآرڈینیٹر خالق علی اپنے ساتھی کے ہمراہ واردات کا ڈرامہ کرکے فرار ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو بغیر اسلحہ دکھائے شاپر چھین کر فرار ہونے پر پولیس کو شک ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ سے 2 ملزمان کی مدعی مقدمہ کے ہمراہ موجودگی ظاہر ہوگئی، موبائل فون ریکارڈ میں واردات کے وقت تک مدعی اور ملزمان کی آپس میں 38 بار گفتگو ہوئی۔پولیس کے مطابق مخصوص تفتیش کے دوران ملزمان نے تمام حقیقت کھول دی، جنہیں بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here