’16 اکاؤنٹس کا براہ راست عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

0


اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولہ اکاؤنٹس کابراہ راست عمران خان سےکوئی تعلق نہیں، اگلےمرحلے میں ہم بتائیں گے، یہ سولہ اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے دن سے کیس لڑنے پر پی ٹی آئی کی ٹیم کا شکریہ اداکرتاہوں، پی ٹی آئی واحدجماعت ہے ، جو مکمل ریکارڈ کیساتھ فنڈنگ کرتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ،پی پی،جےیوآئی نے اوورسیزکواپنادشمن کیوں سمجھ رکھاہے، ابھی ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کیلئے فنڈنگ کی ہے ، آدھا پیسہ اوورسیز کا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہماری فنڈنگ میں زیادہ حصہ اوورسیزکا ہے، اوورسیز کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں، 5 سے 6دن میں 45 کروڑ اکٹھے کیے آدھے پیسے اوورسیز نے دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلےدن سےکہاکہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، یہ کیس2008اور2013کےدرمیان کی فنڈنگ کاتھا، الیکشن کمیشن نے کہا 16 اکاؤنٹس سینئرقیادت نے کھولے جو ظاہرنہیں کیے گئے، ان 16اکاؤنٹس کا جماعت سے براہ راست تعلق نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلی بات طے ہوگئی کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے ، عمران خان کو16اکاؤنٹ کاپتہ ہی نہیں تھاتوظاہرکیسے کرتے، جن اکاؤنٹس کا کہا جا رہا ہے کہ چھپائے گئے ان کو بھی ثابت کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو بتائیں گے کہ 16اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، ڈنرکی فنڈنگ تھی جس کوکوئی ایساایشونہیں تھا، اکاؤنٹنٹ نے اکاؤنٹس کی تصدیق کی۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی پی ،ن لیگ اوردیگرتمام جماعتوں کاپتہ ہوناچاہیےکہ فنڈنگ کہاں سےآئی ہے، پی ٹی آئی کیساتھ جو اصول اپنایا گیا وہ تمام جماعتوں پر لاگو ہوتاہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ کہ دیگرجماعتوں کی فنڈنگ کابھی عوام کوبتائیں، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن باقی پارٹیوں کا بھی جلد فیصلہ دے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کوحق نہیں کہ اپنےاکاؤنٹس عوام سےچھپائیں، الیکشن کمیشن سے امید کرینگےباقی جماعتوں کی رپورٹ منظرعام پرلائے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج کافیصلہ درست نہیں ہے، جن 16اکاؤنٹس کاذکرکیاوہ سبسڈی اکاؤنٹ ہیں، 16اکاؤنٹ سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کوجواب دیں گے، 16اکاؤنٹ ذیلی اکاؤنٹ ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوخطرہ ہےکہ عوامی مقبولین نہ کھو بیٹھے، یہ بیچارے باہر کھڑے ہو کر برگرتو کھا نہیں سکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کوبتائیں گےکہ 16اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، ڈنرکی فنڈنگ تھی جس کوکوئی ایساایشونہیں تھا، اکاؤنٹنٹ نےاکاؤنٹس کی تصدیق کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here