13.6ملین روپے کی بچت، چوہدری سرور نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

0


لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات نے مثال قائم کردی، چوہدری سرور کی کفایت شعاری کی وجہ سے13.6ملین روپے کی بچت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے گورنر ہاؤس لاہور نے کم اخراجات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کی گورنر شپ میں کفایت شعاری پر عمل کیا گیا، اور مالی سال2020-21 کےدوران گورنرہاؤس میں صرف 20 لاکھ خرچ کئے۔

ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس لاہور کیلئے ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کےفنڈزجاری ہوئے لیکن چوہدری سرورکی کفایت شعاری کی وجہ سے13.6ملین روپے کی بچت کی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ چوہدری سرور نےانتظامیہ کواخراجات میں مزیدکمی کرنےکی ہدایت کردی، چوہدری سرور کے گورنربننےکےبعد مہمانوں کو چائے،بسکٹ ملتےہیں جبکہ گورنرپنجاب گورنرہاؤس کے اخر اجات کو ماہانہ بنیادوں پرچیک کرتےہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کفایت شعاری کی روایت برقرار ہے، 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات میں 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

اخراجات کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال28فیصد ، دوسرےسال 21فیصد اور تیسرےمالی سال میں 29فیصدکمی کی گئی، وزیراعظم آفس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518ملین کی بچت کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here