‘پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز’

0

Set featured image
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی محاذپرایک بارپھردنیا کی توجہ کامرکزبننے جا رہا ہے اور وزرائےخارجہ کے48ویں اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوا ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےاجلاس کی صدارت کی ، جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر ، اسپیشل سیکریٹری خارجہ،چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔

اجلاس میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی ، شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کے48ویں اجلاس کی میزبانی اور ممبر ممالک کے وزرائےخارجہ کی آمد کے منتظر ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اوآئی سی اجلاس کی میزبانی کوبہت بڑااعزازسمجھتاہے، پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونےجارہی ہے، او آئی سی کےاجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here