Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

10یا15نہیں بلکہ۔۔۔ بختاور بھٹو نےاپنی شادی پر کتنے کروڑ روپے کا جوڑا پہنا ، ایسی تفصیلات کہ یقین کرنا مشکل


کراچی(نیوز ڈیسک)بختاور بھٹو کی شادی پاکستان کی تاریخ کی ایسی شادی ہے جس کا انتظار ہر کسی کو تھا خاص طور پر خواتین کو کیونکہ سب ہی ان کی شادی کا لباس دیکھنا چاہتی تھیں۔ اب جبکہ بختاور کی شادی ہوگئی ان کا لباس ہر کسی نے دیکھ لیا ہے تو سوشل میڈیا پر ان کی تصاویریں لاکھوں کی تعداد میں صارف شیئر کر رہے ہیں اور تعریفیں کر رہے ہیں۔ سب کو یہ جاننا تھا کہ بختاور کی شادی کا جوڑا کس ڈیزائنر کا

تھا اور اس کی مالیت کیا تھی؟بختاور بھٹو کا جوڑا ” ڈیزائنر وردہ سلیم” نے ڈیزائن کیا تھا۔ ڈیزائنر وردہ کے مطابق : ” بختاور بھٹو کی شادی کا جوڑا بنانا ہمارے لئے باعثِ فخر ہے کہ ان کی شادی کے خاص دن ہم بھی ان کی خوشیوں کا حصہ بنے۔ ” بختاور نے کہا تھا کہ ان کی والدہ جیسا سفید اور گولڈن رنگ کا جوڑا بنانے کو کہا تھا۔ اور ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ ایسا منفرد اور شاندار جوڑا بنایا جائے کہ دنیا کی نظر ٹہر جائے۔بختاور کے شادی کے جوڑے کی کل مالیت 18 کروڑ روپے ہے جوکہ ڈیزائنر وردہ سلیم نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتائی تھی، بعد ازاں انہوں نے یہ ڈیلیٹ کردی تھی کیونکہ عوام کی جانب سے غیر اخلاقی کمنٹس آ رہے تھے۔دلہن کے عروسی لباس میں بختاور کو ان کی مماثلت انکی والدہ سے کی جا رہی ہے ۔ بلاول نے بھی اپنے پوسٹ میں لکھا کہ: بختاور کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

Exit mobile version