یوسف رضا کی کامیابی سے سیاست کو نیا رخ ملےگا،شاہدخاقان
Abdul Rehman
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں حکومت خود ووٹ چوری کروائے وہاں انصاف کی کیا توقع ہوگی۔ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گےاورپاکستان کی سیاست کو نیا رخ ملے گا۔دنیابھرمیں رائےشماری خفیہ ہوتی ہے،خفیہ نہ ہوتورائےشماری نہیں ہوتی۔
منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہدخاقان عباسی نے بتایا کہ ایل این جی کیس ڈھائی سال گزرنےکےبعدبھی وہیں رکا ہوا ہے۔30دن میں کیس کا فیصلہ ہونا تھا لیکن کیس ابھی تک شروع ہی نہیں ہوا۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق انھوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اکثریت سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے کیوں کہ حکومتی جماعت کے ارکان بھی مایوس ہوگئے ہیں۔ہررکن اسمبلی ملکی حالات کوسامنےرکھ کر ضمیرکےمطابق فیصلہ کرےگا۔
حکومت جتنی مٹھائياں بانٹے،سپريم کورٹ نےحکومتی آرڈیننس مستردکرديا،کھوسہ
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہےاورعدالت نےخفیہ رائے شماری کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔دیکھنا پڑے گا کہ فیصلہ ایک رائے ہے یا سپریم کورٹ کی ہدایت۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت برقرار رکھی جائے اورجب تک پارلیمان ترمیم نہیں کرتی، الیکشن کا یہی سلسلہ رہے گا۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس موثرنہیں رہا،اٹارنی جنرل
شاہدخاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہے جس نے 20پرایذیڈنگ افسران کواغوا کیا اورابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کس نے اغوا کیا۔