Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ’ہمیں وہ لیکچر نہ دیں جو اپنے گریبان میں نہیں جھانک سکتے‘
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن نےقوم کویکطرفہ تصویردکھائی ہمیں وہ لیکچر نہ دیں جو اپنے گریبان میں نہیں جھانک سکتے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے رکن یہاں ہیں جو وزیراعظم بھی رہے ہیں ایک ایسےسابق وزیراعظم بھی ہیں جواسپیکر کوکہتے ہیں جوتا ماروں گا اپوزیشن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنھیں عدالت نےمافیاقرار دیا۔
علی حیدرزیدی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے اپوزیشن لیڈر کو اسمبلی سے باہر پھینکوایا تھا ذوالفقار بھٹو کے نواسے ان کیساتھ بیٹھےہیں اسی اپوزیشن لیڈرکے پوتے کیساتھ بیٹھے ہیں بینظیر کےخلاف پمفلٹ تقسیم کرناان کی تاریخ ہے نواز شریف کےلیے ہیلی کاپٹر سے کھانےآتے تھے مریم نواز کے لیے عوام کے پیسوں سے میڈیا سیل بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لانڈھی میڈیکل کالج2013میں 684 ملین کاپراجیکٹ بنا یہ پراجیکٹ24ماہ میں ختم ہونا تھا آج تک ختم نہیں ہوسکا، کراچی کی سڑکیں،اسپتال ،سرکاری اسکول،ٹرانسپورٹیشن تباہ ہیں،14 سال میں بس نہیں لا سکے مگردرس دیں گے گورننس کا، آج پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان قوائدکی پاسداری کرتےرہےجبکہ یہ روندتےرہے بلاول مغربی آقاؤں کو خوش کرنے یہاں انگریزی میں تقریر کرتے رہے سوچا تھا بجٹ پر بات کروں پھر ڈسک بجاؤں یعنی ان کی طرح منافق ہو جاؤں، اپوزیشن کی تقریروں سے لگ رہا تھا جیسے 2018 سےپہلےدودھ کی نہریں تھی۔