’سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا‘
Abdul Rehman
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا، وزیراعلیٰ آپ سندھ کی حکومت ضرور ہیں لیکن سندھ کےعوام نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کیلئے2ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، وفاقی حکومت سندھ کےعوام کیلئےپیسے خرچ کرےگی سندھ حکومت کے لئے پیسےخرچ نہیں کرے گی۔
اسدعمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کےعوام اور حکومت میں فرق نہیں کر پا رہے یہ ایسا ایشو ہےجو وزیراعلیٰ سندھ نہ چھیڑتے تو بہتر تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے موٹرویز کا ذکر کیا، ملتان سکھر موٹروےمنصوبہ گزشتہ حکومت شروع کرچکی تھی، سکھرحیدرآبادموٹروےکی منظوری ہو گئی، بڈنگ جلد مکمل ہوگی، وفاقی حکومت300ارب روپے کے موٹرویزمنصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پورےملک کے وزیراعظم ہیں،تعصب کی سیاست نہیں کرتے سندھ کی یونیورسٹیز کیلئے 8ارب روپے رکھے گئے ہیں جب سے پی ڈی ایم تباہ ہوئی ہےان کےخواب چکناچور ہوگئے، پچھلے 2 ہفتے سےتعصب کی سیاست پراترآئےہیں، کبھی یہ کہتے ہیں پنجاب نے ہمارا پانی روک لیا ہے۔