Todays News

‌‌کراچی : پلاٹ کے تنازع پر 2 مسلح گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص ہلاک ، 4افراد زخمی


کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن گلشن کریم میں پلاٹ کےتنازع پر دو مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، فلمی انداز کی لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں بااثر افراد اور جرائم پیشہ عناصر نے قانون کو مذاق بنادیا، شاہ لطیف ٹاؤن گلشن کریم میں پلاٹ کےتنازع پر دو مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا ، جھگڑے میں 2مسلح گروپس کی جانب سے جدید ہتھیاروں کااستعمال کیا گیا۔

فلمی انداز کی لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہےپہلے ایک شخص پستول ہاتھ میں لے کر فائرنگ کرتا نظر آیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ کوبراہ راست فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔

جھگڑا شروع ہوتے ہی دفتر میں بھگدڑمچ گئی جبکہ ویڈیو میں کئی افراد کےہاتھ میں آٹومیٹک ہتھیار دیکھے جاسکتے ہیں، جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائر نگ جاری رہی۔

فوٹیج میں ہلاک شخص عزیز ہسپانی کے ہاتھ میں بھی پستول دیکھی جاسکتی ہے ، عزیز ہسپانی گولی لگنے کے بعد کافی دیر تک پستول ہاتھ میں تھامے مقتول بیٹھا رہا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جھگڑا نذر محمد جوکھیو اور عزیز نامی شخص کی تلخ کلامی سے پیش آیا ، نذر جوکھیو کے ہاتھ اٹھانے پرعزیز طیش میں آیا، پولیس کو جائے وقوع سے جدید ہتھیار بھی ملے ہیں۔

Exit mobile version