Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ
اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافے کی منظوری دے دی اور کہا رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلوقیمت میں30روپےتک اضافہ کردیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رہیں گے۔
اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سےدو اہم سمریاں بھی منظور کرلیں گئیں جبکہ آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے اور بجلی بلوں پر10پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس پروگرام کیلئے کمیونیکیشن سپورٹ اور این سی او پی کیلئے حکومتی خودمختار گارنٹی کی منظوری دے دی۔
گذشتہ ماہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورزپر ریلیف میں شامل 3اشیاکی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی تھی۔
اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورزکو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا تھا ، منصوبے پر 2ارب لاگت آئےگی ، وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 21 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔