ہوشیار! تجارتی پردہ پوشی مہم تیز، غیرملکی اور سعودی شہری پر جرمانہ عائد

0


ریاض : سعودی وزارت تجارت نے تجارتی پردہ پوشی کے جرم میں غیرملکی اور سعودی شہری پر جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کےلیے مہم کا آغاز کردیا جس کے تحت سعودی شہریوں کے نام سے چلنے والے غیرملکیوں کی تجارتی سرگرمیوں کو ختم کیا جارہا ہے۔

اس مہم کے تحت سعودی وزارت تجارت ایک سعودی اور ایک شامی شہری پر تجارتی پردہ پوشی کا جرم عائد کیا ہے، جس کے تحت دونوں افراد پر چھ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا اور انہی کے خرچے پر میڈیا میں ان کے ناموں کی تشہیر کی گئی، اس کے علاوہ مذکورہ افراد کو قانون کے مطابق مزید سزا کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت تجارت کے تحت سعودی کے نام سے غیرملکی کا کاروبار کرنا اور سعودی کا اسے کاروبار کرانا دونوں جرم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here