ہنگری کے وزیرخارجہ کا پہلا دورۂ پاکستان

0


اسلام آباد : دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہنگری کے وزیرخارجہ کل پاکستان کادورہ کریں گے، یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، دورے کے دوران اقتصادی، تجارتی اور کاروباری تعلقات کے فروغ پر بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگری کےوزیرخارجہ30اپریل کوپاکستان کادورہ کریں گے، شاہ محمود قریشی نے ہنگری کے ہم منصب کودورےکی دعوت دی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگری وزیرخارجہ کےہمراہ کاروباری افرادپرمشتمل 20رکنی وفدبھی ہوگا ، دورےکےدوران اقتصادی،تجارتی،کاروباری تعلقات کےفروغ پر بات ہوگی ، ہنگری کےوزیرخارجہ کایہ پہلادورہ پاکستان ہوگا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات ہنگری کےسفیربیلافزیکاس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات ہنگری کے وزیرخارجہ کے متوقع دورہ پاکستان کےانتظامات پر بھی بات چیت کی گئی،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان،ہنگری کےساتھ دو طرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، بڑھتی ہوئی تجارت،سرمایہ کاری،اقتصادی تعاون خوش آئندہے۔

دونوں وزرائے خارجہ میں پاکستان اورہنگری کےمابین آرٹ اورکلچر کےشعبہ میں تعاون پربات چیت ہوئی ، ہنگری کے سفیر نے شاہ محمود قریشی کو تجارتی واقتصادی تعلقات کےفروغ کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here