Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی
Abdul Rehman
ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں جہانگیر ترین صاحب سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، اگر کوئی تحفظات ہیں تووہ عمران خان سے ملاقات کریں وہ ان کی بات خندہ پیشانی سے سنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں مافیاز کا مقابلہ کرناپڑرہاہے، اس حوالے سے جوکچھ ممکن ہے حکومت اقدامات کررہی ہے، ہماراسب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، وزیراعظم مہنگائی پر ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکل لاہورمیں جنوبی پنجاب کےاراکین سے ملاقات کی، اس سال پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا ترقیاتی پروگرام الگ ہوگا ، جنوبی پنجاب کابجٹ اب جنوبی پنجاب پرہی لگےگا اور عمران خان ملتان آکرجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کاافتتاح کریں گے۔
جنوبی پنجاب کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا جنوبی پنجاب کے قابل بچوں کوسروسزمیں جگہ ملےگی، یہاں جن افسران کی تعیناتی ہوتی ہے وہ تبادلہ کرانےکی کوشش کرتے ہیں، ورنہ ہفتے میں وہ صرف2 دن یہاں بیٹھتےہیں، کاغذات میں وہ ملتان میں بیٹھےہیں حقیقت میں وہ لاہورمیں بیٹھےہیں ، وزیراعلیٰ نے کہا ہے پنجاب کابینہ کا اگلا اجلاس جنوبی پنجاب میں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 29مارچ کانوٹیفکیشن واپس لیا گیا جس میں رول آف بزنس میں ترمیم تھی، جنوبی پنجاب کے قومی اسمبلی ممبران سے ملاقاتیں کیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےفنڈکی پہلی قسط جاری کردی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ن لیگ دورمیں جنوبی پنجاب کی رقم کہیں اورخرچ کی جاتی تھی، شہبازشریف نےکہاجنوبی پنجاب کو آبادی کے لحاظ سے 33 فیصد حصہ دیا، اصل میں33 نہیں 17 فیصدجنوبی پنجاب پرخرچ کیا جاتا رہا۔
روپے کی قدر میں بہتری سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہوناشروع ہوگیا ہے، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں پر فرق پڑےگا ، وزیراعظم نے رمضان پیکیج کیلئےاربوں روپےکی گرانٹ منظورکرلی ہے۔
جہانگیر ترین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں، ہر ایم این اے،ایم پی اے عمران خان کا پابند ہے اور عمران خان کا انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا ایک نظریہ ہے جس پروہ قائم ہیں اور کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا فلسفہ ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 17شوگر ملزکو نوٹس دیے گئے اکیلےترین صاحب کی مل نہیں ہے، جہانگیرترین کو اگر تشویش ہے تو عمران خان سے ملیں، عمران خان جہانگیرترین کی بات خندہ پیشانی سےسنیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے2باتیں کلیئرکیں، وہ فارورڈبلاک نہیں بنارہے اور نہ ہی پی ٹی آئی چھوڑرہےہیں، عدالتیں آزادہیں اپنے مؤقف پیش کریں ، جہانگیر ترین اگر صاف ہیں توباعزت بری ہوں گے اور اگرصاف نہیں ہیں توپھر جوابدہ ٹھہرے۔